پاکستان کا افغانستان کو پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان - News Corner
پاکستان

پاکستان کا افغانستان کو پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان

Written by admin

Sharing is caring!

کابل (این این آئی)پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کااعلان کردیا، امداد میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں پاکستان کی جانب سے پانچ ارب روپے کی امدادی اشیا ء افغانستان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا، جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے کہا کہ افغانوں کی آسانی کیلئے گیٹ پاس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، طبی

بنیادوں پر پاکستان آنیوالے افغانیوں کو ویزا آن آرائیول دیا جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر رہے ہیں، افغان تاجروں کو طورخم پر ایک ماہ کا آمد پر ویزا دیا جائے گا، طورخم بارڈر 24 گھنٹے تجارت کے لیے کھلا رہے گا۔ محمد صادق نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تجارتی سطح پر مدد کرے گا، پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کیلئے بارڈر روزانہ بارہ گھنٹے کیلئے کھولا جائیگا،بارڈرسے صرف وہی لوگ آسکیں گے جن کے پاس ویزہ ہے، افغان ٹرک کراچی میں بھی داخل ہوسکیں گے،پاکستانی سفارتخانہ بزنس مین کو پانچ سال کا ویزہ دے گا جبکہ افغانستان سے پاکستان آنیو الے پھل اور سبزیوں پر ڈیوٹی نہیں ہوگی۔

About the author

admin

Leave a Comment