×

وزیر اعظم کی روضہ رسول ؐ پرحاضری ، مسجد نبویؐ میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

Sharing is caring!

مدینہ منورہ(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسول ؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین، حماد اظہر اور معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔گورنر مدینہ منورہ شاہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان روزہ رسول ؐپر حاضری دی اور مسجد نبوی نوافل ادا کئے ،اس موقع پر وزیر اعظم نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں ۔عمران خان اپنے قیام

کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات کیلئے اتوار کوریاض روانہ ہو جائیں گے۔ عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملاقات کریں گے۔ عمران خان مڈل ایسٹ گرین اینشییٹو کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان ریاض سعودی عرب میں 25 اکتوبر کو گرین اینشی ایٹو تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان مڈل ایسٹ میں 50 ارب درخت لگانے کے منصوبے میں شراکت دادی معاہدہ پر دستخط کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں