پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کی اپنے شوہر کے ساتھ کئی سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل - News Corner
اہم خبریں

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کی اپنے شوہر کے ساتھ کئی سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Written by nasir

Sharing is caring!

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ بنائی گئی ہے جس میں پاکستان کی معروف صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بطور نگار جوہر نظر آئیں گی۔سوشل میڈیا پر اس وقت لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک پرانی

تصویر جبکہ ماہرہ خان کی اپنے ساتھی اداکار بلال اشرف کے ہمراہ تصویروں کا کولاج وائرل ہے۔اِن خوبصورت تصاویر کا کولاج پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی پرانی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے لال لباس جبکہ اُن کے شوہر نے سیاہ لیدر جیکٹ اور پینٹ شرٹ پہنی ہوئی ہے

۔دوسری جانب ماہرہ خان اور بلال اشرف کی جانب سے بھی یہی لباس پہنے تصویر بنوائی گئی ہے جو کہ خوب پسند کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ایک ہے نگار ‘کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں جبکہ اس کے ہدایتکار عدنان سرور ہیں، ٹیلی فلم کی پروڈیوسرز

نینا کاشف اور ماہرہ خان ہیں۔یاد رہے کہ نگار جوہر پاکستانی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی واحد اور پہلی خاتون ہیں اور ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

About the author

nasir

Leave a Comment