Home / پاکستان / ’’ باپ کو ’باپ ‘ نہیں بنائیں گے تو کیا ۔۔۔‘‘ پیپلز پارٹی کی جانب سےفضل الرحمان کو دو ٹوک پیغام بھجوا دیا گیا

’’ باپ کو ’باپ ‘ نہیں بنائیں گے تو کیا ۔۔۔‘‘ پیپلز پارٹی کی جانب سےفضل الرحمان کو دو ٹوک پیغام بھجوا دیا گیا

Sharing is caring!

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ باپ کو باپ نہیں بناؤ گے تو کیا بیٹا یا ماں بنالو گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ جملہ ہی بہت اعتراض پر مبنی ہے کہ باپ کو باپ بنالیا ، تو کیا باپ کو بیٹا بنالو گے؟ یا باپ کو ماں بنالوگے؟ مولانا کی طرف سے استعمال کیا گیا یہ فقرہ ہی درست نہیں ہے ہمیں بہت محتاط ہوکر جملوں کا استعمال کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ اگر کسی نے ہمیں ووٹ دیے تو کیا یہ تصور کیا جائے گا ہم نے ووٹ مانگے یا حکومت نے ہمیں ووٹ دینے کی آفرکی؟ کیوں کہ بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے دوست ایک الیکشن میں دشمن بن جاتے ہیں اور اسی الیکشن میں دشمن دوست بن جاتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ وجمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی سے تو قع نہیں تھی کہ باپ کو باپ بنالیں گے ،

وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں ہم آپس میں بیٹھ کر شکوے اورشکایات دور کرسکتے ہیں ، پی ڈی ایم میدان میں رہے گی، پی ڈی ایم کی تحریک اور اس کے آگے بڑھنے کی رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی نے استعفے بھیج دیئے ہیں ، وضاحت طلبی کوغیرضروری طورپرسیاسی رنگ دیا گیا ، پیپلزپارٹی اور اے این پی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ،آپ کی بات سننے کوتیار ہیں ، کیوں کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ تنظیمی اختلافات چوک پر لے جائیں ، تنظیمی تقاضہ تھا کہ جس جماعت سے شکایت ہے ان سے وضاحت طلب کی جائے ، دونوں جماعتوں کے سیاسی قد کاٹھ کا تقاضا تھا کہ باوقار انداز میں وضاحت کا جواب دیتے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *