Home / پاکستان / حکومت نے تحریک لبیک کے متعلق نیا حکم جاری کر دیا

حکومت نے تحریک لبیک کے متعلق نیا حکم جاری کر دیا

Sharing is caring!

کالعدم تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علماء کی زبان بندی کا حکم، مسجد یا کسی اور جگہ پر تقریر نہیں کرسکیں گے۔ محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علماء پر پابندی کے باعث زبان بندی کا حکم دیا ہے۔ کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کرسکتا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کرسکتے۔ان کے فیس بک اکائونٹس بند کر دیے گئے ہیں، واٹس ایپ گروپ بند کر دیے گئے ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک کے کسی بھی رہنما پر تقریر کرنے پہ مکمل پابندی ہے ۔

کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے خلاف مزید شکنجہ سخت، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بھی حرکت میں آگیا۔ کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ گذشتہ سال سی ٹی ڈی کوکارروائی کے اختیارات دیئے تھے۔ سائبر کرائم ونگ نے اکاؤنٹس چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *