خطے میں امن و استحکام کا مشن، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے پر رواں ہفتے روانہ ہونگے ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ چار ملکی دورے میں متحدہ عرب امارات، ایران، قطر اور ترکی جائینگے ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پہلا پڑاؤ ابوظہبی میں ہوگا
وزیرخارجہ 18اپریل کو ابوظہبی پہنچیں گے ابوظہبی میں وزیرخارجہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، ویزا مسائل، پاک بھارت تنازعہ، افغان امن عمل سمیت مختلف امور زیرغور آئینگے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ابوظہبی سے تہران جائینگے
ذرائع کے مطابق تہران میں شاہ محمود قریشی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے تہران میں ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاک بھارت تنازعہ، افغان امن عمل سمیت مختلف امور زیرغور آئینگے،وزیرخارجہ تہران سے سیدھا قطر کے دارلحکومت دوحا جائینگے ذرائع کے
مطابق دوحا میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق دوحہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف امور زیرغور آئینگے ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ دورے کے آخری حصے میں استنبول جائینگے،استنبول میں وزیرخارجہ اپنے ترکش ہم منصب سے ملاقات اور افغانستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔