Home / اہم خبریں / میں کسی کو اس کام کی اجازت نہیں دوں گا کیونکہ ۔۔۔!!! عثمان بزدار نے دو ٹوک اعلان کر دیا

میں کسی کو اس کام کی اجازت نہیں دوں گا کیونکہ ۔۔۔!!! عثمان بزدار نے دو ٹوک اعلان کر دیا

Sharing is caring!

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، مہنگائی اہم مسئلہ ہے ، گراں فروشوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آٹا ، چینی سمیت دیگر اشیاءکے نرخ اور دستیابی کے

جائزہ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں پرائس کنٹرول میکنزم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول میکنزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان بازاروں اور دیگر

مارکیٹوں میں تمام اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے ، چینی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں ، حالات کے باعث چینی کی سپلائی میں تعطل آیا تھا مگر اب حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہے تھے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش پوری ہوگی اور وہ وزیر اطلاعات کے منصب پر واپس آگئے۔ ان کا مزید کہنا تھا

کہ فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسی وزیر اطلاعات کے علاوہ کوئی اور بیان کرنا شروع کر دیں تو وزارت اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور شبلی فراز کو وزارت سے ٹکرانے کی وجہ فواد چوہدری

کا متحرک ہونا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ فواد چوہدری میں وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آ گئی ہے کہ وہ حکومت کا موقف سے انداز میں پیش کریں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا، فواد چودھری کو وزارت

اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپا گیا ، وفاقی وزیر اطلاعات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فوادچودھری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ وزیر اطلاعات کے طور پر کام شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر فوادچودھری کی کابینہ اجلاس پر

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی سمریز اور قانونی مواد کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔ کابینہ سمریز پر سالانہ51 کروڑ روپے خرچ ہوتے تھے اس کی بچت ہوگی۔ اجلاس میں اسد عمر نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا ویکسین کی درآمد سے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *