Home / سیاست / جہاں سارے نااہل ترین ہیں وہاں شوکت ترین کیا کر لیں گے ۔۔۔۔۔ تبدیلی والوں کو طعنہ دے دیا گیا

جہاں سارے نااہل ترین ہیں وہاں شوکت ترین کیا کر لیں گے ۔۔۔۔۔ تبدیلی والوں کو طعنہ دے دیا گیا

Sharing is caring!

صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آرڈیننس لاکر سندھ کے جزیرے ہڑپ کرنے کی کوشش کی، ہم نےکہا تھا ماہی گیروں کوساتھ ملاکرترقی کے منصوبے بنائے جائیں ،جزیروں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لاتے، نا اہل ترینوں کیساتھ شوکت ترین کیا کرسکتے ہیں ،

اصل میں یہ جو نااہل ترین ہیں ان سے جان چھڑانی ہے اس سے ملک میں بہتری آئے گی،وزیر اعظم کے سندھ کے لئے اعلانات آئی واش ہیں تمام منصوبے پرانے ہیں جوکہ بجٹ بک میں پہلے سے شامل ہیں، وزیراعظم کوایک اورتقریب میں آناتھا پیکج کاصرف بہانہ کیاگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری بھی موجود تھے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *