جرمن چانسلر انجیلامرکل کو دنیا کی ’طاقت ور ترین‘ خاتون قرار دیا جاتا ہے لیکن کورونا ویکسین لگوانے کے لیے انہیں بھی اپنی باری کا کئی ہفتے
انتظار کرنا پڑا۔جرمنی میں لائن توڑ کر آگے جانا انتہائی معیوب خیال کیا جاتا ہے۔یہاں تک کہ اپنی باری کا انتظار نہ کرنے اور قطار توڑنے پر قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔