لاہور(ویب ڈیسک) زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے، ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں 31 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں دوبارہ کمی شروع ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی واپسی کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 13 ارب 11 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہ گیاجبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں بھی 60 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور ان کا حجم 7 ارب 13 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہ گیا جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم ہفتے کے اختتام پر 31 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 24 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ تاہم نئے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران نئے بیرونی قرضوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 35 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Home / پاکستان / تشویشناک اطلاعات ۔۔۔ زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ، پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
Check Also
15+ Images Explain How To Change Old Tires Into Stunning Works Of Art
Perhaps you would like to try your hand at creating one of these sculptures if …