سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید کہتے ہیں کہ پرویز خٹک کسی بھی وقت صلح کرکے مسلم لیگ (ن) میں جاسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتےہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے بالکل درست کہا تھا کہ وہ جب چاہیں حکومت ختم کرسکتے ہیں۔
اگر یہ لوگ چھوڑ دیں تو وفاق اور پنجاب کا بجٹ منظور ہی نہیں ہوسکتاانھوںنے کہا کہ جہانگیرترین بھی تُلا ہوا ہے، وہ اپنا مقدمہ قانونی نہیں زیادہ سیاسی طریقے سے لڑ رہا ہے ، کیونکہ جہانگیرترین سمجھتا ہے کہ معاملہ سیاسی انتقام کا ہے، اسی طرح عمران خان بھی تُلے ہوئے ہیں،
عمران خان اب اصلی عمران خان بن گیا ہےاس کے مقابلے میں جہانگیرترین بھی زبردست فائٹر ہیں، وہ بیمار بھی ہیں،جہانگیرترین کے ساتھ صرف40ارکان نہیں ہیں، اگر 22 آدمی پنجاب اسمبلی میں نہیں جاتے تو حکومت ختم ہوجائے گی، پرویز خٹک بھی اس کا دوست ہے، پرویز خٹک نے کہا تھا جب چاہوں حکومت ختم کرسکتا ہوں۔ پرویز خٹک نے کوئی لطیفہ نہیں چھوڑا تھا