Home / پاکستان / ’’ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ ۔۔۔‘‘ علی محمد خان سمیت متعدد وزراء کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی ، صورتحال بگڑنے لگی

’’ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ ۔۔۔‘‘ علی محمد خان سمیت متعدد وزراء کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی ، صورتحال بگڑنے لگی

Sharing is caring!

ٹی ایل پی سے مذاکرات اور پابندی لگانے کا معاملہ بگڑتا جا رہا ہے، کئی حکومتی وزراء حکومت کے اس فیصلے پر نا خوش دکھائی دے رہے ہیں، ایسے میں وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر ٹی ایل پی پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ تحریک انصاف کو خیر باد کہہ سکتے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق متعدد وفاقی وزرا کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کی مخالفت کردی گئی ہے، ایسے میں علی محمد خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پابندی نہ ہٹائی گئی تو پی ٹی آئی چھوڑ بھی سکتے ہیں، کیونکہ ایسی حرکتوں کے بعد جب وہ اپنے اپنے حلقوں میں جاتے ہیں

تو پھر وہاں پر لوگوں کے سوالوں کے جواب دینا مشکل ہوجاتا ہے، انہی فیصلوں کی وجہ سے ووٹرز ان سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں شرکت کیلئےتمام پارلیمانی رہنماؤں کو

مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ناموس رسالتﷺ سے متعلق قرارداد لانے پر مشاورت ہوگی ، جس کے بعد قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مغربی شدت پسندوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں،

مغربی شدت پسند اسلاموفوبیا اورنسل پرستی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں، ہم مسلمانوں کے دل میں پیغمبر اسلامﷺکے لیے بہت محبت اوراحترام ہے ، ہم پیغمبراسلام ﷺکی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں

جنھوں نے ہولوکاسٹ کے بارے میں منفی تبصرہ غیرقانونی قراردیا تاکہ وہ یہی معیار اپنائیں جو جان بوجھ کرتوہین رسالت کرکے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے اپنے پیغام کو پھیلاتے ہیں ، شدت پسندوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ جذبات مجروح کرنےپر 1.3ارب مسلمانوں سےمعافی مانگیں۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *