Home / اہم خبریں / امن و امان کی بگڑتی صورتحال! وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور قدم اُٹھا لیا، بڑے فیصلے متوقع

امن و امان کی بگڑتی صورتحال! وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور قدم اُٹھا لیا، بڑے فیصلے متوقع

Sharing is caring!

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر پارٹی قیادت اور سینئر وزراء سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج تین اہم اجلاس طلب کرلئے ہیں جن میں بڑے فیصلے کریں گے ، جن میں وزیر اعظم کالعدم مذہبی تنظیم اور امن و امان پر مشاورت کریں گے ، اس دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بریفنگ دیں گے جب کہ دیگر صوبائی

اور وفاقی حکام بھی شریک ہوں گے ۔ پنجاب کے حکام لاہور واقعے سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کریں گے اور وزیراعظم عمران خان کو کالعدم مذہبی جماعت سے مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج دوپہر کے وقت سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی بلالیا ہے جس میں شاہ محمودقرشی ، شفقت محمود ، اسد عمر ، پرویز خٹک اور

فواد چوہدری شریک ہوں گے ، اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بطور رکن کمیٹی شرکت کریں گے جب کہ وزیر اعظم نےچیف آرگنائزنگ سیف اللہ نیازی کو بھی اجلاس میں بلالیا ہے ۔ اجلاس میں امن و امان ، مذیبی جماعت کے معالات اور جہانگیر ترین سے متعلق ایشو پر غور ہوگا اور وزیراعظم پارٹی قیادت اورحکومتی شخصیات سے صلاح مشورہ کریں گے اور وزیراعظم کی زیر صدارت

اس اجلاس میں بھی اہم فیصلے متوقع ہیں ، علاوہ ازیں وزیر اعظم نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں ترجمانوں کوحکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائنز اور معاشی معاملات پر بات ہوگی۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کا نام استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں کیوں کہ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام

کو غلط استعمال کرتی ہیں ، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن ملک میں بدقسمتی سے مذہبی اور سیاسی جماعتیں مذہب کو غلط استعمال کرتی ہیں ، یہ جماعتیں اسلام کواستعمال کرکےملک کونقصان پہنچادیتی ہیں ، کیوں کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم سب سے زیادہ دین سے اور حضرت محمد ﷺ سے پیار کرتی ہے، یقین دلاتاہوں دنیاکے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے اور میری مہم کے ذریعے ہم ہمیشہ کے لیے اس مسئلے کا حل نکالیں گے ، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے ہم سب ایک ہیں ، میری مہم کا حصہ بنیں، نبی ﷺ کا پیغام پوری دنیا میں پہنچائیں گے ، یقین دلاتا ہوں کہ ہم ایسی مہم چلائیں گے اور مل کر ایسے اقدامات کریں گے کہ مغرب آقا ﷺ کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *