لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے نمائندوں اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) میں مذاکرات جاری ہیں۔حکومت کی جانب سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور دیگر وفد میں شامل ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی
کے درمیان فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفیٰ کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبات کیے گئے ہیں تاہم حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے دونوں مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے سربراہ سعد رضوی اور کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے جاں بحق کارکنوں کی تعداد کا جو دعویٰ کیا گیا ہے حکومتی وفد نے وہ بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔