Home / پاکستان / پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف، امریکی صدر نے پاکستانی قیادت کو موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف، امریکی صدر نے پاکستانی قیادت کو موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

Sharing is caring!

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائڈن کی طرف سے عالمی موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ ،کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکی صدر کے مشیر کی طرف سے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو دعوت دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملک امین اسلم کانفرنس کے ایک سیشن

میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ملک امین اسلم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور وزیراعظم کے بلین ٹری منصوبے سمیت کلین گرین منصوبوں پر آگاہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ امین اسلم وزرا کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزرا کی سطح پر ہونے والا اجلاس 23اپریل کو ہوگا،امریکی صدر کی طرف سے عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے چالیس ممالک کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیراعظم یا صدر کو اس کانفرنس میں شریک کی دعوت نہیں دی گئی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *