Home / اہم خبریں / احسن اقبال کی احتساب عدالت میں پیشی! وہاں پر معزز جج نے ایسے کیا ریمارکس دیئے کہ کمرہ عدالت ’ قہقہوں ‘ سے گونج اُٹھا؟

احسن اقبال کی احتساب عدالت میں پیشی! وہاں پر معزز جج نے ایسے کیا ریمارکس دیئے کہ کمرہ عدالت ’ قہقہوں ‘ سے گونج اُٹھا؟

Sharing is caring!

نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر میں اختیارات کے غلط استعمال کے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی بات کے جواب میں جج کے ریمارکس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت قہقہوں سے گونج اٹھی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔احتساب عدالت نمبر 3 کے جج سید اصغرعلی نے کیس کی سماعت کی۔ احسن اقبال کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث آج کی سماعت ملتوی کرنے

کی استدعا کی گئی۔ احتساب عدالت کے جج نے احسن اقبال سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں؟ وہ جہاں پر بھی ہیں لیکن ہماری عدالت میں موجود نہیں ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ رمضان چل رہا ہے، نیب کے گواہ جھوٹی گواہیوں سے بچ جائیں گے۔ جواب میں احتساب عدالت کے جج نے

کہا کہ یہ تو اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں، جج کی بات پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *