جوہی میں احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے1000سے 500 روپے جبری کٹوتی جاری احساس سینٹر چیجانی میں خواتین سے فراڈ بینک انتظامیہ دادو احساس پروگرام دادو کے افسران کو شکایتیں دینے کے باوجود خاموش تماشائی بدعنوانی سے ملک کو پاک کرنے والے وزیراعظم عمران خان کے اپنے احساس پروگرام میں سنگین بدعنوانی بے قاعدگیوں بدعنوانی اور لوٹ مار کا سلسلہ
جاری ہے ۔ضلع دادو کے تحصیل جوہی میں غریب خاندانوں کی مالی مدد کرنے کیلئے احساس پروگرام کے تحت 12000ہزار روپے کی رقم دینے کا سلسلہ گذشتہ 5 روز سے جاری ہے احساس پروگرام کے تحت جوہی تعلقہ کے کاچھو کے علاقے حاجی خان واہی پاندھی ٹنڈو رحیم خان ٹوڑ ھیرو خان سمیت دیگر علاقوں میں سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔