Home / پاکستان / جہانگیر ترین گروپ میں دراڑ؟ ناراض گروپ کے فعال رکن وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے جا ملے

جہانگیر ترین گروپ میں دراڑ؟ ناراض گروپ کے فعال رکن وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے جا ملے

Sharing is caring!

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے حمایتی صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نعمان لنگڑیال کی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کواپنا کر دارادا کرنا ہو گا،موجودہ سنگین حالات کے پیش نظر وزیراعظم تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،جھو ٹ بولنے

کی بجائے شاہد خاقان اپنی قیادت سے کہیں قوم کی امانت واپس کریں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے اور لوگوں کو بھوک سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ( ن) لیگی قیادت کو عوام کی بجائے شریف خاندان کا درد ستا رہا ہے، لیگیوں کو شہبازشریف کی یاد اقتدار کی محروم سے جڑی ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ تحریک انصا ف حکومت نے تمام ادارو ں کو آ زاد ماحو ل میں کام کرنے کا مو قع فراہم کیا تو کر پشن کے بڑے بڑے بت اور ما فیا کی چیخیں نکلنا شرو ع ہو ئیں جن کو عوام آ ج بھی سن رہی ہے۔ ملک اور قوم کا پیسہ لو ٹنے والے کتنے ہی با اثر کیو ں نہ ہو ں انہیں ہر صور ت کر یشن کاحسا ب دینا پڑے گا ملک لو ٹنے والو ں کی بہتر ی اسی میں ہے کہ وہ قومی خزانہ سے لو ٹی دو لت وا پس کر دیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *