اسلام آباد (ویب ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے رہنماؤں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چودھری عبدالعزیز اور دیگر ذمہ داران نے کہا ہے کہ اگرحکومت نے ان کے مطالبات کی منظوری 31 دسمبرتک نہ دی تو وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ پنجاب کا گھیراؤ کریں گے۔
چودھری عبدالعزیز بھٹی کا کہنا ہے کہ 14اکتوبر 2020 کو مطالبات کے لیے ہم نے دھرنا دیا تھا اس وقت کامیاب مزاکرات کے بعد تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر اب تک اس کی منظوری نہیں دی گئی۔اس لیے ملک بھر کے سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ 31 دسمبر تک ہمارےمطالبات کی منظوری نہ دی گئی تو وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کرتے ہوئے دھرنا دیں گے۔