Home / پاکستان / سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ناگن ڈانس کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ناگن ڈانس کی ویڈیو وائرل

Sharing is caring!

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ناگن ڈانس کر رہے ہیں، وہ ناگن ڈانس کرتے ہوئے دوران پروگرام فرش پر بھی لیٹ جاتے ہیں اور ناگن ہونے کی مکمل ایکٹنگ کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کی دوران پروگرام گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ وہ نسیم حمید کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے گر گئے تھے، ناگن ڈانس کی ویڈیو پر صارفین کا ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے، کئی صارفین کاکہنا ہے کہ ایک مذہبی سکالر کو ایسی حرکتیں زیب دیتی

ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان سچا تھا بالی ووڈ فلموں نے ہمارا کلچر تباہ کر دیا ہے آج عامر لیاقت ناگن ڈانس کر رہا ہے، معاون خصوصی، ایک اور صارف نے لکھا کہ آج احساس ہوا کہ ہمارے کچھ منسٹرز بہت غریب ہیں رمضان ٹرانسمیشن میں ناگن ڈانس کرکے روزی روٹی کما رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ سانپوں کا عامر لیاقت کے خلاف احتجاج، ذرائع، غرض سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *