Home / پاکستان / کس کے دستخط سے چینی 52سے 120روپے کلو تک پہنچی ؟تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

کس کے دستخط سے چینی 52سے 120روپے کلو تک پہنچی ؟تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

Sharing is caring!

لاہور ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کے دستخط سے ہی 52روپے سے 120روپے کلو تک پہنچی ،وزیر اعظم سے لے کر ترجمانوں تک سب جھوٹ بولتے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان

طاقتور مافیا کے سہولت کار ہیں ، بلیک مافیا نے کنسٹرکشن میں پیسے لگائے تو ان سے نہیں پوچھا گیا،لوگ گھر بینک سے قرض لیکر بنائیں گے ، یہ وہ گھر نہیں جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔آپ نے تمام سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکی میں رکھا،مریم نواز کو جہاں رکھا گیا اس کا واش روم اور کمرہ ایک ہی تھا ، عمران خان یہ نہیں پوچھتے کہ چینی کتنے کی ہے ، وہ یہ پوچھتے ہیں کہ آج شہباز شریف نے کیا کھایا۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سول نافرمانی کا درس دینے والے ہمیں اخلاقیات کا درس سکھائیں گے ؟، شاہد خاقان کو معافی کا درس دینے والے عمران خان سے معافی منگوائیں ، شاہد خاقان عباسی نے جذبات میں آکر کہا جس پر وہ معذرت کر چکے، یہ ہم ہی ہیں جنہوں ے آگ پر پانی ڈالا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *