لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نےچندہ مہم کا آغاز کیا ہے۔یہ چندہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے لیے لیا جا رہا ہے۔چندہ دینے میں لیگی رہنمااور کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کی میزبانی (ن) لیگ کرے گی۔لیگی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے بھی فنڈز جمع کروانا شروع کر دئیے ہیں ۔ فنڈ میں سب سے زیادہ رقم فیصل کھوکھر کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں انہوں نے 30لاکھ روپے جمع کرائے۔ سیف الملوک کھوکر اور رانا مبشرنے 20، 20لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔اس کے علاوہ ایک مشہور کاروباری شخصیت نے 15 لاکھ جبکہ ایک اور نے 5 لاکھ روپے فنڈز دیےہیں۔ سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ اور بلال یاسین کی طرف سے 10، 10لاکھ روپے دیئےگئے جبکہ خواجہ عمران نذیر، رمضان بھٹی ، میاں سلیم نے 5،5 لاکھ روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔