لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب فوڈاتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی مرچیں بنانے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مارا۔جس کے بعد اس فیکٹری کو فوراً سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اکبری بازار میں ملاوٹی مصالحہ جات بنانے والی عمران چکی یونٹ پر چھاپہ مار کر 200 کلو چوکر اور کھلے رنگ برآمد کئے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق چوکر کو کھلے رنگ اور کیمیکل لگا کر مضر صحت جعلی سرخ مرچ کا پاؤڈر تیار کیا جارہا تھا ۔اس کے علاوہ وہاں صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے ۔