Home / پاکستان / رمضان المبارک کا جمعہ (ن) لیگ کے نیک ثابت! پوری پارٹی کو خوشخبری مل گئی

رمضان المبارک کا جمعہ (ن) لیگ کے نیک ثابت! پوری پارٹی کو خوشخبری مل گئی

Sharing is caring!

لاہور(نیوز ڈیسک ) رمضان المبارک کا جمعہ (ن) لیگ کے لیے اچھا ثابت، منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ن لیگ کے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کو پچاس ،پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد شہباز شریف رہا ہو کر ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کی جانب چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضمانتی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کے لئے مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر چودھری محمد نواز اور رکن اسمبلی سیف الملوک ک کھوکھر نے پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔ ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر دو ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے جہاں جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کر دی ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے ،شہباز شریف کے دور میں صوبہ پنجاب میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے ،موجودہ حکومت آج بھی انہی کے لگائے ہوئے منصوبوں پر اپنی تختی آویزاں کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *