لاہور (ویب ڈیسک)سوئی ناردن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے ۔نئی پالیسی کے تحت گیس کنکشن کے لیے نام کی تبدیلی کروانے پر 5700 روپے کی اضافی ادائیگی کرنی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق نام تبدیل کروانے کے لیے صارفین کو 1200 روپے کا ای سٹامپ پیپر پر حلف نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ 4500 روپے کی فیس مید میں اضافی ادائیگی بھی کرنی ہو گی ۔اس کو علاوہ سوئی ناردن کپمنی نے نئے کنکشن کے لیے 6000روپے کا ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔سوئی ناردرن کپمنی کے مطابق گیس کنکشن میں نام کی تبدیلی کے لیے بہت درخواستیں موصول ہو رہی تھیں ،اس سے پہلے نام کی تبدیلی پر کوئی فیس نہیں لی جاتی تھی۔