Home / پاکستان / سرکاری ملازمین کو پنشن کہاں سے دیں؟ حکومت پریشان ہوگئی، بڑے فیصلے متوقع

سرکاری ملازمین کو پنشن کہاں سے دیں؟ حکومت پریشان ہوگئی، بڑے فیصلے متوقع

Sharing is caring!

کراچی( نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وقفہ سوالات کے دوران بحیثیت وزیر خزانہ کہا کہ سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ہم ریٹائرڈ ملازمین کو یکمشت ادائیگی سمیت کچھ دیگر تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنشن کا بوجھ اٹھانا حکومت کے لئے مشکل ہوتا جارہا ہے، حکومت سالانہ اربوں روپے پیشن کی مد میں اخرجات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ریٹائرڈ ملازمین کو یکمشت ادائیگی سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کراچی کو جدید شہر بنانے کے لئے 3 ہزار ارب روپے درکار ہیں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے رقم کم مختص ہوتی ہے، مردم شماری پر ہم اپنا اعتراض جوائنٹ سیشن کو ریفر کر رہے ہیں اوراس معاملے پر وزیراعظم اور اسپیکر کو بھی خط لکھوں گا کیونکہ سندھ کی آبادی کو کم گنا گیا ہے۔

سندھ کے پاس جو ذرائع آمدن ہیں اس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جاتی ہیں۔ گریڈ ون کی تنخواہ 20 ہزار سے زائد ہے۔ کابینہ تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کرتی ہے اور پھر اسمبلی اس کی منظوری دیتی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گریڈ 16 کی تنخواہ زیادہ ہے، جب تک سیلری اسکیل نہیں بڑھے گا تب تک ایڈہاک ریلیف دینا پڑے گا۔ انہوں نے پنشن فنڈز میں اربوں روپے کے فراڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 12-2011 میں پنشن کا فراڈ پکڑا گیا اور یہ فراڈ بینک اور محکمہ خزانہ کے عملے کی ملی بھگت سے ہوا، اس فراڈ کی تحقیقات کے لیے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *