لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے مریم نواز نے کمر کس لی، بڑا قدم اُٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف کی خواتین ارکان پارلیمان، پارٹی کی خواتین عہدیداران سے ملاقات ،اجلاس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ کی بیگمات کی بھی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
اس اجلاس میں پی ڈی ایم کے لاہور میں 13 دسمبر کو جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی،خواتین نے جلسے کی کامیابی اور پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں،مریم نوازشریف کی خواتین کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین کو پاکستان کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے فیصلہ کن مرحلے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے،معیشت کی تباہی، بے روزگاری سےگھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے،مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کرخواتین سیاسی معرکے میں بھرپور کردار ادا کریں گی،فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی تیاری میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پچاس فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہیں، انہیں نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا بڑا کردار ہوگا،خواتین کا جذبہ قابل رشک اور کامیابی کی نوید ہے، خواتین عہدیداران، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،بیگم کلثوم نوازنے دورآمریت میں پاکستان کی سیاست میں تاریخی کردارادا کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم کلثوم نوازشریف کےجذبے سے آگے بڑھیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک گھر ہے، خواتین اس کا ایک ہم حصہ ہیں، آج پورے گھر اور اس کے ہر فرد نے قائد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔