Home / پاکستان / مزید 27 اضلاع میں سکول بند کرنے کا اعلان، پرائمری تا ہائیرسیکنڈری اسکول تاحکم ثانی بند

مزید 27 اضلاع میں سکول بند کرنے کا اعلان، پرائمری تا ہائیرسیکنڈری اسکول تاحکم ثانی بند

Sharing is caring!

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے27 اضلاع میں سکول بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، خیبرپختونخوا میں5 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع میں پرائمری تا ہائیرسیکنڈری اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے، ان اضلاع میں نویں جماعت سے بارہویں تک کی کلاسز بھی نہیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے زیادہ شرح والے اضلاع میں سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں5 فیصد شرح سے زیادہ والے27 اضلاع میں پرائمری، مڈل اور ہائیر سیکنڈری تک اسکول بند کردیے گئے ہیں۔


سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان صوابی، دیر لوئر، مالاکنڈ، کوہستان، کوہاٹ، کرم کرک، ڈی آئی خان، بنوں، بونیر، باجوڑ، چترال اپر، چترال لوئیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ان 27 اضلاع میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز بھی مکمل طور پر بند رہیں گی۔ وزیرتعلیم صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کورونا ایس اوپیز پر ہر حال میں عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔


مزید برآں محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب نے 25 اضلاع میں نجی و سرکاری کالجز میں بھی چھٹیاں کردی گئی ہیں۔
ایچ ای سی نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت 5 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع میں کالجز مکمل بند کردیے گئے، کالجزمیں ہفتے میں 2 دن بھی کلاسز نہیں ہوسکیں گی۔ ان اضلاع میں فیصل آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور،رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، خوشاب، ساہیوال، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، بہاولنگر، چکوال اور بھکر کے کالجز بھی بند رہیں گے۔اسی طرح وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بھکر، جھنگ ، اوکاڑا اور خانیوال میں فی الفور نجی وسرکاری سکولوں کو بند کردیا گیا ہے، اس سے قبل پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *