Home / پاکستان / ڈی جی ISIکی تجویز! مریم نواز اور شہباز شریف نے حامی بھر لی، عمران خان کو کون منائے گا؟ سینئر صحافی روف کلاسرا کے تہلکہ خیز انکشافات

ڈی جی ISIکی تجویز! مریم نواز اور شہباز شریف نے حامی بھر لی، عمران خان کو کون منائے گا؟ سینئر صحافی روف کلاسرا کے تہلکہ خیز انکشافات

Sharing is caring!

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جو نیشنل ڈائیلاگ کی بات کر رہے تھے یہ کوئی عام بات نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک سٹوری چھپی ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان جو رائیونڈ پہنچے تو اس میں ایک اچھی چیز ہے کہ چوہدری نثار روایتی آدمی ہیں، یہاں پر دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی.

اس میں بہت ساری باتیں کی گئیں، اس ون آن ون ملاقات سے قبل نواز شریف سے اجازت طلب کی گئی تھی، چوہدری نثار شروع سے ہی کہتے رہے کہ فوج کے خلاف سخت باتیں نہ کریں جس کے بعد مریم نواز کے کیمپ سے انکی مخالفت بھی کی گئی ۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے پاس کوئی بندہ نہیں ہے جو کہ فوج کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے اور معاملات کو سیٹل کر ے، جس کے بعد نواز شریف اور فوج کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

رؤف کلاسرا کا کہا کہنا ہے کہ بڑے دن ہوگئے ہیں کوئی پیغام نہیں دیا گیا نواز شریف، مریم نواز کی ٹون میں تبدیلی آگئی ہے، مریم نواز نے پہلے کہا کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں، پھر شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیئے پھر خواجہ آصف بھی یہی کہہ رہے ہیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ساری گیم میں نیا یہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض نیشنل ڈیفنس اکیڈمی گئے تھے جہاں پر انہوں نے ایک لفظ میں کہا تھا کہ ملک میں جاری بحران کا حل صرف اور صرف یہی ہے کہ ملک میں نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے، کیا عمران خان اس بات کے لیے تیار ہونگے؟رؤف کلاسرا کا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان تو یہی کہتے ہیں کہ میں این آر او نہیں دونگا، جب عمران خان کے کانوں تک یہ بات پہنچی کہ پاکستان میں یہ باتیں ہورہی ہیں اور ملک کو سیاسی عدم استحکام سے نکالنے کا یہی راستہ ہے۔ رؤف کلاسرا کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *