اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آصفہ بھٹو نے ایک ہی بار میں کامیابیاں سمیٹ لیں، مریم نواز پیچھے رہ گئیں ، نواز شریف کی صاحبزادی کو پیچھے رہ جانے کا رنج، شدید رد عمل دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشد شریف نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں کہا ہے کہ بے نظیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی پوری دُنیا معترف ہے۔
جو خوبیاں اور صلاحیتیں بے نظیر بھٹو میں تھیں وہی آصف بھٹو میں بھی ہیں، آصفہ بھٹو نے مریم نواز کے مقابلے میں میدان مار لیا ہے۔ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ملتان جلسے کی اگر بات کی جائے تو وہاں دونوں وزراء اعظم کی بیٹیوں نے تقریر کی۔مریم نواز لمبی لمبی تقریر کر کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی جبکہ آصفہ بھٹو نے مختصر تقریر کی اور مریم نواز کی تقریر کو اوور شیڈو کر دیا ۔ارشد شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل میں جو لوگ کام کر رہے ہیں ان میں سے کچھ کے ساتھ ہماری بات ہوئی ہے. ان لوگوں کو کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد مریم نواز کی جانب سے شدید رد عمل دیا گیا کہ کس طرح آصفہ بھٹو مجھے اوور شیڈو کرنے میں کامیاب ہوگئی ، میں اتنی لمبی تقریر کی، حکومت پر بھی خوب تنقید کی پھر آصفہ بھٹو مجھ سے آگے کیسے نکل گئی؟