لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرول سے واپسی سے قبل مریم نواز ، حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے درمیان ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، اس ملااقات میں تینوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ ملاقات کی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ریلیوں اور جلسوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ اگر ضرورت پڑی تو لانگ مارچ کے آپشن کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ذرائع نے اس ملاقات کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو کہا ہے کہ ابھی رُک جاؤ ضرورت پڑی تو استعفوں کے آپشن پر غور کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے ساتھ تحفظات موجود ہیں کہ وہ مستعفی ہوتے ہیں یا نہیں ، اس حد تک نہ جاؤ کہ واپسی مشکل ہوجائے۔