Home / اہم خبریں / ’’ یہ بھی ہم پر ڈال دیں۔۔۔‘‘ آرمی چیف اور پاکستانی اینکرز میں7 گھنٹے ملاقات ، جنرل باجوہ اور پاکستانی صحافیوں میں کیا گفتگو ہوئی؟ رؤف کلاسرا کے ناقابلِ یقین انکشافات

’’ یہ بھی ہم پر ڈال دیں۔۔۔‘‘ آرمی چیف اور پاکستانی اینکرز میں7 گھنٹے ملاقات ، جنرل باجوہ اور پاکستانی صحافیوں میں کیا گفتگو ہوئی؟ رؤف کلاسرا کے ناقابلِ یقین انکشافات

Sharing is caring!

سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20 سے 25 صحافیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔صحافیوں کو افطار ڈنر پر بلایا گیا تھا اور یہ ملاقات سات گھنٹے تک جاری رہی۔اس ملاقات میں آرمی چیف نے کچھ گلے شکوے کیےاور کچھ سخت سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ روف کلاسرا کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران صحافیوں سے انتہائی دلچسپ

بات کی اور کہا کہ اگر آپ لوگ باہر جاکر کوئی بات بتائیں گے تو میں تو میں صاف مکر جاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے بھارت سے مذاکرات کی تصدیق کی۔بھارت جموں کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہوا۔متحدہ عرب امارات میں ملاقاتوں کی بھی تصدیق کی گئی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات بھارت کی خواہش پر ہو رہے ہیں۔ بھارت نے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے اور اب وہ پاکستان

کو اپنا پہلا دشمن نہیں سمجھتے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں چاہے وہ نواز شریف کی ہویا عمران خان کی۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں یہ بھی کہا کہ حکومت کو سوٹ کرتا ہے کہ اپوزیشن اور فوج میں تھوڑی بہت لڑائی چلتی رہے۔آرمی چیف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ویسے تو قانون کی پاسداری

کی بات کرتا ہے لیکن نواز شریف کے معاملے میں وہ ایسا نہیں کر رہا۔ایک طرف ہمیں بتایا جاتا ہے کہ برطانیہ میں قانون کے خلاف کوئی کام نہیں ہوتا لیکن نواز شریف کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔ جب کہ شہباز شریف کی رہائی کی بات ہوئی تو آرمی چیف نے دلچسپ انداز میں کہا کہ یہ بھی ہم پر ڈال دیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں کچھ ایسا ہو یا کسی سیاستدان کی رہائی ہو تو ہمارے کھاتے میں ڈال دی جاتی ہے۔جس سے فوج کی مفاہمت کی پالیسی قرار دیا جاتا ہے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *