Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان کے حکم پر انجینئرز کی ٹیم اسٹیل مل پہنچ گئی

وزیراعظم عمران خان کے حکم پر انجینئرز کی ٹیم اسٹیل مل پہنچ گئی

Sharing is caring!

پاکستان اسٹیل ملز کے انجینئرز کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور وزیر اعظم آفس کو ارسال کردہ خط پر پیش رفت ہوگئی ہے۔ انجینئرز کی ٹیم آکسیجن پلانٹ کے معائنے کے لئے اسٹیل مل پہنچ گئی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انجینئرز کی ٹیم منگل کو پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کا معائنہ کریگی۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی اسد عمر کو پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کے جائزے اور بحالی کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آکسیجن پلانٹ کی بحالی میں پاک فوج بھی حصہ لے گی۔ انجینئرنگ کور کے اعلیٰ افسران اور ماہرین منگل کو معائنہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *