Home / اہم خبریں / سوشل میڈیا پر وائرل عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر وائرل عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

Sharing is caring!

عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ایک جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر غلط معلومات لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔جعلی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیاںبروز جمعرات13مئی سے 17پیرتک ہونگی جب کہ حقیقت میں سرکاری سطح پر چھٹیوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عید کی تعطیلات کا اعلان پیر کو کرے گی اور اس کا باقاعدہ

نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری کیا جائے گا۔تاہم این سی او سی کی جانب سے وزارت داخلہ کو آٹھ مئی سے 16مئی تک چھٹیوں کی تجویز پیش کی ہے ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سوشل میڈیا عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ، وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات کے

مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر جمعرات سے پیر تک پانچ چھٹیاں 13سے 17مئی تک ہونگی ۔ دوسری جانب عیدالفطر پر اس مرتبہ سرکاری ملازمین 8چھٹیاں کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ 9 مئی تک تمام پردیسی اپنی عید کی خوشیاں منانے کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جائیں گے۔ اس طرح ہفتہ بروز 9 مئی اور اتوار بروز 10 مئی

سرکاری تعطیلات کے باعث لاہور میں مقیم پردیسی عید کی تعطیلات منانے کے لئے امکان ہے کہ 8 مئی کو ہی اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جائیں گے جبکہ عید کی تعطیلات کے اختتام کے بعد پردیسی 16 مئی بروز اتوار تک واپس لوٹ آئیں گے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر لاہور سمیت صوبے بھر کے جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث قید افراد

کی سزائو میں 30 روز کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سزا میں ایک ماہ کی معافی کا اطلاق معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 60 سال کی عمر پوری کرنے والی خواتین قیدیوں پر بھی لاگو ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کر کے وفاقی محکمہ

داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی اس سہولت کے پیش نظر صوبے بھر کی جیلوں سے سزائے پوری کرنے والے قیدی اپنی سزائیں پوری ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جیلوں سے رہا کردئیے جائیں گے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *