Home / پاکستان / پرائمری تا بارہویں تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری

پرائمری تا بارہویں تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری

Sharing is caring!

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سندھ اور بلوچستان حکومت نے بھی پرائمری تا بارہویں تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، سندھ کی وزارت تعلیم نے سکولوں میں 17مئی کلاسیں معطل کردی ہیں، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسزکے عمل کو17مئی تک معطل کردیا گیا ہے۔

تاہم سکولوں کے سربراہان کم سے کم اساتذہ کی ذمہ داری لگا کر طلباء کوہوم لرننگ سرگرمیوں کے تحت آن لائن کلاسز کیلئے ہوم ورک دے سکیں گے۔ طلباء کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے کام دیا جاسکے گا۔

Notification issued for closure of Educational Institutions till 17th May 2021. pic.twitter.com/sH7kWU67z4
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 26, 2021

اسی طرح بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے پیش نظر صوبے میں تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول فوری طور پر بند کردئیے گئے بلوچستان میں پرائمری اور مڈل اسکول پہلے سے بند ہیں۔سیکرٹری ثانوی تعلیم شیر خان بازئی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا کہ تمام اسکول عیدالفطر تک بند رہیں گے اس سے پہلے محکمہ تعلیم نے بلوچستان میں پرائمری اور مڈل اسکول عید الفطر تک بند کئے تھے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں میٹرک کے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز اتوار اور ہفتے کو پنجاب ، خیبرپختونخواہ میں بھی چھٹیوں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

کورونا وباء کی تیسری لہر میں شدت کی وجہ سے پنجاب کے 25 اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا بھی سکول نہیں آئیں گے۔ متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر شامل ہیں۔جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہیں وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں۔ تاہم پنجاب کے باقی گیارہ اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *