Home / پاکستان / ’’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی ‘‘ محمد رضوان دھماکے دار انٹری ، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل

’’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی ‘‘ محمد رضوان دھماکے دار انٹری ، ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل

Sharing is caring!

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہوئے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان میں 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔دوسری جانب کرکٹ کے میدانوں کے بعد قومی

ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فولوورز کی تعداد2 ملین ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی20 ریکنگ میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس سے قبل وہ تیسرے نمبر پر تھے۔ وہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں اور

کوہلی کو انہوں نے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ بابراعظم 863 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ بابراعظم ٹی20کرکٹ میں تیزترین6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے 165 میچز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 184 میچز کھیل

کر 6 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔ بابراعظم نے2015 سے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تین سال بعد ہی دوسرے نمبر پر آگئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو نمبر ون پوزیشن تک پہنچنے میں6 سال لگے۔ ویرات کوہلی2008 سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور2013 میں پہلی بار نمبر ون کھلاڑی بنے تھے۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *