کراچی(ویب ڈیسک)ماضی کے ٹیسٹ کرکٹر باسط علی ایک بار پھر خبروں میں ان ہیں تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کپتان جاوید میانداد کو پاکستان ٹیم سے باہر کروانے میں عمران خان کا کردار تھا۔کیوں کہ اس وقت وسیم اکرم کپتان بننے کے
بعد عمران خان کی ہدایات پر چلتے تھے۔باسط علی نے کہا کہ میری بیٹنگ پوزیشن کو بھی چار سے چھ کردیا گیا تھا جس سے میرا کھیل متاثر ہوا تھا۔1996کے ورلڈ کپ میں جاوید میانداد کی جگہ بنانے کے لئے میں نے قربانی دی تھی۔ کیوں کہ میرا اس وقت پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا کیس مضبوط تھا۔