لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ نے ٹک ٹاک کوئینز حریم شاہ اور صندل ختک کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔دونوں ٹک ٹاک ماڈلز کیخلاف جنوری 2020ء میں معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حریم اور صندل نے سامان چوری کیا۔
SPماڈل ٹاون نے ایڈیشنل جج کو بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات کے دوران حریم شاہ اور صندل خٹک سے کس بھی قسم کا چوری والا سامان تاحال برآمد نہیں ہوا۔اس کیس کا آغاز 2019 میں ہوا جب سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹارز پر ان کے طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور اشیاء چوری کرنےکا الزام لگایا گیا تھا۔