بھارتی معروف ٹی وی میزبان روہت سرداناکرونا وباء کا شکار ہو کر چل بسے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت ٹی وی پر سیاسی ٹاک شوز کی میزبانی کرتے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق روہت سردانا کروناکے باعث پچھلے کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ، کرونا سے صحت یابی ملتے ہی انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گئے ۔ دوسری جانب اداکار رندھیر کپور
کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، اسپتال انتظامیہ بھارتی اداکار رندھیر کپور کی طبعیت کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے اپنا کورنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا اور ان کی طبیعت بھی مسلسل خراب ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا
ہے۔ممبئی کے کوکیلابین امبانی اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سنتوش سیٹھی نے اداکار رندھیر کپور کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے تاہم ان کے متعدد ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر ان کی صحت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔اس سے قبل اداکار رندھیر کپور کے بھتیجے رنیبر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے
تاہم انہوں نے خود کو فوری قرنطینہ کرلیا تھا جس کے باعث ان کی طبیعت میں جلد بہتری آئی اور آج کل وہ اپنی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ مالدیب میں چھٹیاں منارہے ہیں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت میں تباہی مچا دی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3498 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر
رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ہنگامی صورتحال اختیار کر چکی ہے اور ایک کروڑ 79 لاکھ متاثرین کے ساتھ یہ دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔