کراچی (ویب ڈیسک) بے نظیر کی بڑی صاحبزادی ’’بختاور بھٹو‘‘ کی شاندار منگنی پر کتنا خرچہ آیا؟ پتا چل گیا۔بختاور بھٹو کی منگنی بلاول ہاؤس میں انجام پائی، بھٹو خاندان کسی بھی شاہی گھرانے سے کم نہیں ہے جبکہ بختاور کے سسرال والے بھی اسٹرانگ پارٹی میں شمار ہوتے ہیں۔
بختاور بھٹو کی منگنی کے تمام اخراجات کے حوالے سے اُڑتی اُڑتی خبریں آہی ہیں۔ بختاور کے منگنی کیلئے خصوصی جوڑا نداز ٹیلر سے تیار کروایا، جو کہ بہت دلکش اور شاہانہ تھا۔ ایک اندازے کے مطابق اسکی قیمت 60لاکھ بتائی گئی ہے۔زیوارت: بختاور بھٹو نے گلے میں جو ہار زیب طن کیا تھا اسکی کی قیمت ایک کروڑ بتائی جا رہی ہے جو ان کے سسرال کی جانب سے ملا۔انگوٹھی: منگنی کی انگوٹھی ہیرے سے جڑی ہوئی تھی، ایک اندازے کے مطابق انگوٹھی کی قیمت 1 کروڑ روپے بتائی گئی۔بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خرچہ بلاول بھٹو نے اُٹھایا تھا۔
بختاور کے سسرال والوں کی سہولیات اور عالی شان ہوٹل کا خرچہ بھی منگنی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کا خرچہ بھی لڑکی والوں نے اُٹھایا۔پھولوں کی سجاوٹ: نجی ٹی وی چینل کے مطابق منگنی کے لیے لائے گئے اسپیشل پھول جرمنی، اٹلی اور دیگر بیرون ممالک سے منگوائےگئے۔بھٹو فیملی نے اُٹھایا۔دلہے کی انٹری ایک بلٹ پروف گاڑی میں ہوئی۔ تمام خرچے کے بعد اندازہ لگایا گیا کہ منگنی کی تقریب پر 1ارب سے زاید کا خرچہ آیا۔