Home / پاکستان / ’’ مفتاح اسماعیل کو جتنی شاباش دی جائے کم ہے کیونکہ ۔۔‘‘ سینئر صحافی کامران خان نے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا ‎

’’ مفتاح اسماعیل کو جتنی شاباش دی جائے کم ہے کیونکہ ۔۔‘‘ سینئر صحافی کامران خان نے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا ‎

Sharing is caring!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن وتجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دن رات کمپئین چلائی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو جتنی شاباش دی جائے وہ کم ہے کیونکہ انہوں نے حلقہ 249میں دن رات ایک کیا اور بہترین کمپیئن چلائی ہے ۔

’’ آفریدی جیسی وفاقی حکومت مدد نہ مندوخیل جیسی پشت پر سندھ حکومتی قوت ، مفتاح دن رات کمپیئن کرتے رہے اور حلقہ این اے 249میں کراچی کے نواز شریف پرچم اٹھائے ۔ تعلیم یافتہ بزنس مین کو تقریباً جتوادیا 500 ووٹ کی ہار کوئی ہار نہیں ن لیگ کو پاکستان تحریک انصاف سے دو گنا ووٹ ملے۔ سینئر صحافی کامران خان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے کراچی سے سیالکوٹ سے نوشہرہ کے عوام کا دل توڑ دیا ،عمران خان صاحب پی ٹی آئی عوامی مقبولیت آج کہاں کھڑی ہے، جاننے کا سادہ نسخہ آج کراچی این اے 245 نوشہرہ پی کے 63 گجرانوالہ PP 51 ڈسکہ NA 75 نتائج دیکھ لیں ،نوشتہ دیوار ہے ۔ سینئر اینکر پرسن نے مزید کہا ہے کہ کراچی سے سیالکوٹ سے نوشہرہ تک عوام آپ سے ناراض ہیں آج کراچی سے پشاور تک عوام ن لیگ کو پاکستان تحریک انصاف پر ترجیح دے رہے ہیں۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *