Home / پاکستان / مارکیٹیں اور بازار9 دن مکمل بند رکھنے کا فیصلہ، حکم نامہ جاری

مارکیٹیں اور بازار9 دن مکمل بند رکھنے کا فیصلہ، حکم نامہ جاری

Sharing is caring!

پشاور(این این آئی) محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی ، تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس ، کریانہ اسٹورز اور پٹرول پمپس پرنہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر رمضان کے آخری ایام اور عید کیلئے محکمہ داخلہ کے پی نے حکم نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا کہ صوبے بھرکی مارکیٹیں اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گی تاہم پابندی کااطلاق میڈیکل اسٹورز،تندور،کریانہ اسٹورز پرنہیں ہوگا۔اعلامیے میں

کہا گیا کہ دودھ،دہی، گوشت، چکن شاپس،ٹائر پنکچر،بیکری پرپابندی نہیں ہوگی جبکہ پابندی کا اطلاق پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز، ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا۔حکم نامے میں کہا کہ صوبے بھر میں چاند رات بازار مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات8سے16مئی تک مکمل بند رہیں گے ، اس دوران سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس،ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں 8 سے 16 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *