Home / اہم خبریں / ’’سلنڈر نہیں لے جاؤ میری ماں مر جائے گی‘‘ بھارتی پولیس نے سلنڈر چھین لیا،والدہ چل بسی

’’سلنڈر نہیں لے جاؤ میری ماں مر جائے گی‘‘ بھارتی پولیس نے سلنڈر چھین لیا،والدہ چل بسی

Sharing is caring!

بھارتی پولیس نے نوجوان سے سلنڈر چھین لیا جس کے باعث کورونا میں مبتلا اس کی والدہ چل بسی۔شمالی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین لیا۔ جو وہ اپنی والدہ کے لیے لے کر آیا تھا۔

جس کے بعد اس کی والدہ کورونا سے چل بسیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان سے آکسیجن سلنڈر چھین کر لے جارہے ہیں جبکہ نوجوان دہائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ سلنڈر نہیں لے جاؤ میری ماں مر جائے گی

۔ویڈیو میں نوجوان جو کہ پی پی ای سوٹ پہنے ہوئے ہے پولیس اہلکاروں سے التجا کرتا رہا کہ یہ اسے لے جانے دیں کیونکہ اس کی ماں قریب المرگ ہے لیکن بے رحم پولیس اہلکاروں نے سلنڈر چھین لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے 2 گھنٹے بعد اس نوجوان کی ماں چل بسی۔

About dnewswala

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *