Home / پاکستان / یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کا ٹینڈر کھول دیا، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے سب سے کم قیمت دے دی

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی کا ٹینڈر کھول دیا، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے سب سے کم قیمت دے دی

Sharing is caring!

ملتان (آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف سینئر رہنما جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو مزید چینی فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا جبکہ 12 شوگر ملز نے بولی کے عمل میں حصہ لیا، جہانگر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو نے 90 روپے فی کلو کے حساب سے سب

سے کم بولی دی۔ آخری ٹینڈر کے مقابلے میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو تقریباً دو روپے فی کلو کی کم بولی موصول ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق موصول بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور چینی خریداری سے متعلق فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 91 روپے 94 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *