Home / پاکستان / مریم نواز اور موٹر سائیکل ریلی ۔۔۔ ملکی سیاست میں انوکھی روایت قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا

مریم نواز اور موٹر سائیکل ریلی ۔۔۔ ملکی سیاست میں انوکھی روایت قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا

Sharing is caring!

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 13 دسمبرکو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں خود میدان میں اترنےکا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے13 دسمبرکے جلسے سے قبل عوامی رابطہ مہم، ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیاگیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا مشہود اور سائرہ افضل تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہیں، مینار پاکستان پر ان سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھاکہ جلسے کوکامیاب بنانےکے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے، مریم نواز شہریوں کو متحرک کرنے خود شہرکے دورے کریں گی اور مختلف جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کریں گی، اس کے علاوہ وہ جاتی عمرہ سے نکلنے والی موٹر سائیکل ریلی کی قیادت بھی کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو پورے لاہور میں جلسے ہوں گے۔

About admin

Check Also

Top 25+ Creative Bamboo Fence Ideas

The fence of the house in addition to functioning as a protector of the house …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *