Home / Uncategorized / بھارتی خاتون کی کرونا سے متاثرہ ماں کو منہ کے ذریعے آکسیجن دینے کی کوشش ، والدہ کچھ دیر بعد چل بسی،ویڈیووائرل

بھارتی خاتون کی کرونا سے متاثرہ ماں کو منہ کے ذریعے آکسیجن دینے کی کوشش ، والدہ کچھ دیر بعد چل بسی،ویڈیووائرل

Sharing is caring!

نئی دلی (این این آئی)گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں ایک بھارتی خاتون کی وڈیو زیر گردش آئی ہے جس میں یہ خاتون اسٹریچر پر لیٹی ہوئی اپنی ماں کے منہ پر اپنا منہ رکھ کر انہیں آکسیجن پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خاتون کو ماں کو ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال میں لایا گیا تھا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق زیر گردش آنے والی مذکورہ وڈیو میں نوجوان خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر اپنی ماں کی زندگی بچانے کی تگ و دو میں ہے۔ یہ بیٹی جانتی ہے کہ کرونا کا متعدی مرض محض ماں کے منہ کے قریب ہونے سے ہی اس کے اندر منتقل ہو جائے گا مگر اس نے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمر رسیدہ خاتون کو بچانے کی کوششیں کام نہیں آئیں اور وہ گھر سے ہسپتال لائے جانے کے کچھ دیر بعد چل بسی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *