Home / پاکستان / وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات عمران خان نے مولانا سے بڑی اپیل کردی

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات عمران خان نے مولانا سے بڑی اپیل کردی

Sharing is caring!

اسلام آباد( آن لا ئن) وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ملا قات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم ہائو س اسلا م آباد میں وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مو لا نا طارق جمیل نے ملا قات کی جس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کورونا ایس او پیز پر

عملدرآمد کے لیے علمائے کرام سے خصوصی گزارش کرنے کو کہا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد میں ایس او پیز پر جتنا عمل ہوا اتنا کہیں نہیں ہوا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد میں علمائے کرام عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس ضمن میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *