Home / Uncategorized / بھارتی این جی او کی صارم برنی ٹرسٹ سے10آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل

بھارتی این جی او کی صارم برنی ٹرسٹ سے10آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل

Sharing is caring!

نئی دہلی ٗ ٹورنٹو (این این آئی)بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے پاکستان کی صارم برنی ٹرسٹ کو خط لکھا ہے جس میں 10 آکسیجن ٹینک عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی کارکن صارم برنی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ

بھارت کی این جی او سیڈ ٹرسٹ نے ان سے 10 آکسیجن کے ٹینک دینے کی اپیل کی ہے، صارم برنی ٹرسٹ کے لیے تنہا 10 آکسیجن کے ٹینک فراہم کرنا ممکن نہیں اس لیے حکومت پاکستان مدد کرے تاکہ بھارت کو مطلوبہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔صارم برنی نے لکھا کہ کورونا کی مشکل گھڑی میں بھارت کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔بھارت کے فلاحی ادارے کا کہنا تھا کہ ہمارا صحت کا نظام آکسیجن کی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا، اپنی حکومت کو بتا چکے ہیں ہم پاکستان سے آکسیجن کے ٹینک لے رہے ہیں، آکسیجن ہو گی تو شہریوں کی زندگیاں بچا پائیں گے۔

دوسری جانب کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ کینیڈا میں بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی منظوری دے دی گئی۔ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ امریکا میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں ویکسین کو بچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔دوسری جانب کینیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیروبی سے وزارت صحت کے مطابق کینیا نے پچھلے ہفتے بھارت سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی لگادی تھی۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *