لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مزاحیہ پروگرام سے اپنے کیرئیر کا آغاز اور پھر شہرت کی بُلندیوں کو چھونے والی ماڈل، ہوسٹ و اداکارہ زینب جمیل نے شوبز سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ایپ انسٹا گرام پر زینب جمیل کی جانب سے پیغام چھوڑا گیا جس میں انہوں نے یہ اعلان کیا ، زینب جمیل کا کہنا تھا کہ ’’میں ہمیشہ کے لیے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، میں آئندہ کبھی بھی ماڈلنگ یا اداکاری کے لیے کام نہیں کرونگی، میں اپنے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے دین اسلام کے لیے منتخب کیااور مجھے قرآن و حدیث کی طاالبہ بنایا، میں اب باقی ساری زندگی دین اسلام کو دیکھنے میں وقف کرونگی ‘‘۔