Home / پاکستان / وزیر تعلیم کی بڑی پیشکش! شفقت محمود نے امتحان دینے والے طالب علموں کی پریشانی ختم کر دی

وزیر تعلیم کی بڑی پیشکش! شفقت محمود نے امتحان دینے والے طالب علموں کی پریشانی ختم کر دی

Sharing is caring!

طلبہ کے احتجاج کے باوجود کورونا کی تیسری لہر میں ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ

برٹش کونسل ایس اوپیز کے سخت نفاذ پر عزم کئے ہوئے ہے اور حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی البتہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں اس کے لئے انہیں اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج سےکہا ہے کہ اے لیولزکے باقی امتحانات کے لیے 13 مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلدہی مثبت فیصلہ کیاجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں امتحانات کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کیلئےکیا،بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کئے۔

About admin

Check Also

25+ Times People Thought Of Stupid Solutions That Actually Work

The only limit to accomplishing anything in life is your imagination. However, creativity and inventions …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *